ٹیکنالوجی

نوکیا نے ایک ساتھ 3 نئے سستے سمارٹ فونز متعارف کروا دیئے

لاہور (سی پی پی)نوکیا کمپنی نے اپنے مزید 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی کمپنی نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورڑن متعارف کرائے ہیں۔ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے،۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں کو پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔گزشتہ سال کے نوکیا 5 کو نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے
ساتھ)ہے ،جبکہ 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہو گا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)میں فروخت ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button