پاکستان
نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔
پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی افطار پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو اور کیا کرے آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے اگر نواز شریف حساب مانگیں گے تو انہیں حساب دینا بھی پڑے گا، سب سے پہلے ملک اور دھرتی کی اہمیت ہے لیکن طاقت کے نشے میں یہ دھرتی کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔
نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں وضاحت کریں
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے۔