نواز شریف وزارت خارجہ اپنے پاس رکھتے تھے اور اب عمران خان بھی ان کے ہی نقش قدم پر، کون سی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے؟ حیرت انگیز انکشاف
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے وزارتِ عظمیٰ کے دور میں وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا، تحریک انصاف کی قیادت وفاقی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا نام وزارت دفاع کے لیے زیر غور ہے، سینئر سیاسی رہنماشاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ ہوا ہے، فواد چوہدری وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ وزارت پانی و بجلی کا قلمدان کسے دیا جائے گا ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ معروف کاروباری شخصیت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے مشیر برائے وزارت تجارت ہوں گے۔