اسلامی
ناظرہ قرآن کی تعلیم اسکولوں میں لازمی قرار دینے کا بل منظور
کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے سرکاری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی منظوری دیدی ہے۔
بلوچستان کابینہ نے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قران کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل 2019 کے مسودہ کی منظوری دیدی ہے، ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قران کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی۔
کابینہ نے محکمہ تعلیم پرائمری میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی جب کہ مختلف گریڈ کے اہلکاروں کی تقرری، تبادلوں اور انضباطی کارروائی کے اختیارات ڈویژن اور ضلعی افسران کو منتقل ہوں گے۔