پاکستانعلاقائی

میری ٹیم میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے:ڈی سی مظفرگڑھ

سرکاری واجبات کی وصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

مظفرگڑھ : ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت رکھتی ہے، مال افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی سرکاری واجبات کی وصولی سے لگایا جاتا ہے یہ بات انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری ٹیم میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جن مال افسران کی رپورٹ اچھی نہیں ہے ان کے خلاف جلد کارروائی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جن ز مینداروں کے ذمہ سرکاری واجبات کے بقایا ہیں ان کو نوٹس جاری کریں پھر بھی واجبات جمع نہیں کراتے تو ان کی جائیداد قرق کردیں اور ان کی گرفتاری عمل میں لائیں۔

Back to top button