میرا مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو اس وقت انکے بچے بھی
اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا اگر مناسب وقت میں شادی کر لیتی تو اس وقت ان کے بچے بھی جوان ہوتے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا فلم انڈسٹری کی سینئر اداکار ہ ہیں اور میں بچپن سے ان کی اداکاری دیکھتی آرہی ہیں ۔ مگر فلموں میں اداکاری سے زیادہ انہوں نے سکینڈلز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ،وہ کبھی عمران خان سے نام منسوب کرتی ہیں ، کبھی مفتی عبدالقوی اور کبھی کیپٹن نوید سمیت دیگر لوگوں کے ساتھ نام لگا کر سستی شہرت حاصل کرنے کے
بہانے ڈھونڈتی ہیں ۔مائرہ خان نے کہ اکہ اگر میرا جوانی میں شادی کر لیتی تو اس وقت ان کے بچے بھی جوان ہوتے جو آج فلم انڈسٹری میں ان کا خلا پر کر رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میرا سے کوئی ذاتی عداوت نہیں ، بس وہ میرے کام سے خائف رہتی ہیں حالانکہ میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور آج بھی ان کو عزت و احترام کا درجہ دیتی ہوں ۔