بین الاقوامی
مکہ مکرمہ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا
مکہ المکرمہ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل ’ابراج کدائی‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے 2020 کے ابتدائی مہینوں میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ المکرمہ میں دنیا کے سب سے بڑے اور عظیم الشان ہوٹل کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اس ہوٹل کو ‘ابراج کدائی’ کا نام دیا گیا ہے جو 14لاکھ سکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس ہوٹل کی تعمیر پر لگ بھگ 3.5 بلین ڈالر لاگت آئی ہے ۔
یہ ہوٹل 12 ٹاورزاور 45 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں 10,000 بیڈ رومز ، 70 ریسٹورینٹ اور4 ہیلی پیڈ بھی ہیں۔ اس میں موجود 10 ہوٹل میں 4 سٹارز جبکہ دو میں 5 سٹار کی سہولیات دی جائیں گی۔10,000 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کا پانچواں فلور شاہی خاندان کے لیے مختص کیا گیا ہے۔