کھلاڑیوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ جولائی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
زمبابوین کرکٹ بورڈ مالی مشکلات کا شکار ہوگیا۔تین ملکی سیریز خطرے میں پڑگئی۔ پاکستان،زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز، یکم سے آٹھ جولائی تک شیڈول ہے۔
ایونٹ سے قبل زمبابوین کھلاڑی میدان میں آگئے اور بورڈ کو خبردار کردیا کہ اگر ان کی گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں اور میچ فیس پچیس جون تک ادا نہیں کیے گئے تو پھر وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بائیکاٹ کردیں گے۔
زمابوین کھلاڑی بطور احتجاج ٹرائنگولر سیریز کی تیاری کیلیے ٹریننگ سے انکار کرچکے ہیں