ٹیکنالوجی

فیس بک کا ٹرینڈنگ نیوز سیکشن ختم کرنے کا اعلان!اس فیچر سے کیا مشکلات پیدا ہوئیں؟کمپنی نے وجہ بھی بتادی

نیویا رک (این این آئی)فیس بک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی فیس بک ویب سائٹ اور ایپ سے ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کردیا جائے گا۔یہ فیچر 2014 میں متعارف کیا گیا تھا جس کا مقصد فیس بک نیوز فیڈ میں مقبول خبروں کی ہیڈلائنز بتانا تھا تاہم اس فیچر کو صارفین کی جانب سے زیادہ استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس میں ایسی بے بنیاد خبریں گردش کرنے لگیں جو فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بن گئیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک میں ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کرکے بریکنگ
نیوز سیکشن متعارف کیا جائیگا جس میں سب سے پہلے مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کیلئے ٹوڈے اِن‘ فیچر کو بھی متعارف کیا جائیگا تاکہ تمام شہری اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبر رہیں اور بریکنگ نیوز سے کنیکٹ رہیں ٗٹوڈے اِن’ فیچر کی مدد سے صارفین مقامی تنظیموں کی اَپ ڈیٹس بھی معلوم کرسکیں گے۔ فیچر میں صرف تصدیق شدہ خبریں ہوں گی، جسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

جواب دیں

Back to top button