عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، عاشقانِ رسولﷺ نے گھروں اورگلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا۔
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
عید میلاالنبیﷺ پر ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہیں،مبارک دن کی مناسبت سےوفاقی دارالحکومت میں31توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی دی گئی،لاہور میں بھی عید میلاد النبیﷺ پر دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی،پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
پشاور میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر21توپوں کی سلامی دی گئی اور کرنل شیر خان سٹیڈیم میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
دوسری جانب سندھ میں ایک روز کےلئےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی گئی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ نےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عید میلادالنبیﷺکےموقع پرڈبل سواری پرپابندی لگائی گئی،سندھ حکومت نے صوبے میں ایک روز کے لیے موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی ہے۔ خواتین ،بزرگ،صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےاہلکاروں کو استثنی حاصل ہوگا۔