پاکستان

طیب اردوان نے پاکستان کےساتھ تجارتی حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے،یہاں آکربہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کاشکرگزارہوں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، چاہتےہیں مزیدپاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دےرہےہیں، سی پیک منصوبےسےپاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کاسامناتھا،عزم وہمت سےقابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ پاکستانی علاج کیلئےبیرون ملک کوترجیح دیتے، انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں میسرہیں، پاکستانیوں کےعلاج کیلئےترکی کےدروازےکھلےہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے، ٹرانسپورٹیشن، صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے جدید اسپتال قائم کیے اس لیے ہیلتھ کیئر کے شعبے میں دنیا ترکی کا رخ کرتی ہے، ترک کمپنیاں پاکستان میں بھی بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

Back to top button