علاقائی

صحابہؓ و اہلبیت کی حرمت اور ناموس کیلیے متحد ہیں، حرمت صحابہ کانفرنس

قوم کو صحابہ کرام کی شان میں گستاخیاں کسی صورت برداشت نہیں، حکومت اور اپوزیشن حرمت صحابہ بل کو فوری طور پر پاس کروا کر عملدرآمد کروائیں، گستاخ صحابہ کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،صحابہ کرام و اہل بیت کی حرمت و ناموس کے لیے متحد و بیدار ہیں، قانون ساز اور سیکورٹی ادارے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔

کوٹ ادو ملک کے دیگر شہروں کی طرح دائرہ دین پناہ میں بھی تحظ ناموس رسالت اور دفاع صحابہ اہلیبیت کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے.

 مقررین نے کہا کہ کہاکہ وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔جس میں کچھ عناصر شرانگیزی پھیلانے کی خاطر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرکے امن وامان کی صورت حال خراب کرنا چاہتا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اہل اسلام صحابہ کرام و اہل بیت کی حرمت و ناموس کے لیے متحد و بیدار ہیں۔ شرپسند عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار چاہتے ہیں۔ صحابہ و اہل بیت کی شان میں گستاخی کا سلسلہ ہم سب کو مل کر روکنا ہوگا۔

Back to top button