علاقائی

شاباش مظفر گڑھ پولیس

مظفرگڑھ
پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے والے 3رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا،ڈکیتوں نے پولیس کانسٹیبل سے بھی موٹرسائیکل چھیناتھا ۔تفصیلات کیمطابق تحصیل علی پور کے علاقے بہاول نالہ سے6مئی کو ڈاکوؤں نے ساجد امین نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر نیاموٹرسائیکل اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے،بعدازاں27مئی کو بھی بہاول نالہ پرسے ہی ڈاکوؤں نے تھانہ خیرپورسادات کے کانسٹیبل محمدسلیم سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لیا ۔اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرتھانہ سٹی علی پور کے ایس ایچ او سعید احمدنے اے ایس آئی خضرعباس شاہ کوملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔کیس کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی گئی اور ملزمان کو ٹریس کرکے تحصیل علی پور سے شاہدبوہڑاور شہبازگھلوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ انکے ساتھی اسلم بوہڑ کو راجن پورسے گرفتارکیاگیا ۔پولیس کیمطابق ملزمان سے ڈکیتی میں چھینی گئیں 2موٹرسائیکلیں اورموبائل فون اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمدکرلیاگیا ہے ۔علاقے میں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چھین کے انھیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی اومظفرگڑھ ملک اویس احمداور پولیس آفیسران نے تھانہ سٹی علی پورکے اے ایس آئی خضرعباس شاہ اور کانسٹیبلان اکبر،اکرم،طارق، علمدار اور فاروق کوشاباش دی ہے ۔ڈی پی اوملک اویس احمدکا کہنا تھا کہ ضلع میں امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ،پولیس عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

جواب دیں

Back to top button