پاکستان
سورج آگ برسانے لگا، پاکستان کے اہم ترین شہر میں پارہ 43سینٹی گریڈ،تک پہنچ گیا، ہسپتالوں میں الرٹ، درجہ حرارت ابھی کہاں تک جائیگا، کتنے دن سخت گرمی رہے گی ؟انتباہ جاری کر دیا گیا
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں پارہ ہائی ہو گیا ، دوسرے روز ے کے دوران درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، گرمی بڑھتے ہی محکمہ صحت نے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں سورج کا پارہ ہائی ہو گیا، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی ، موسمیات کا کہنا ہیکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی۔ہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی ، جب کہ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ
ویو کا امکان ہے۔ڈائریکٹرصحت نیہدایت کی ہیکہ ہیٹ اسٹروک یاکسی بھی صورت میں عملہ الرٹ رہے، طبی ماہرین کاکہناہیکہ عوام اس موسم میں غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔