پاکستان

سرکاری افسران غریبوں کے نام پر جاری کی گئی رقم پر ہاتھ صاف کرتے رہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ فہرست سے نکالے جانے والوں میں گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے اعلی سرکاری افسران بھی شامل ہیں،

چاروں صوبوں اور وفاق سے اعلی سرکاری افسران یا ان کے اہلخانہ بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ وصول کرتے رہے8لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد میں اعلی سرکاری عہدوں پر فائز افسران بھی شامل ہیں، جو غریبوں کے نام پر جاری کی گئی رقم پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ ۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے اعلیٰ افسران کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیاہوتی ہے۔ غریب ترین لوگوں کے حق پر اس بے حیائی سے ڈاکا ڈالنے والوں کو کیا کہا جائے۔

Back to top button