ایسا ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ موسم سرما کے آغاز سے جلد خشک اور کھردری ہوجاتی ہے جس کے باعث ایڑیاں اور ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔ ایسے میں جلد کی خصوصی دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس سے جلد پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آپ بہت سی جلدی بیماریوں میں مبتلا بھی ہو سکتے ہیں ۔
اسکن کئیر کے لیے بعض خواتین بیوٹی پارلرز کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ اور اپنی اسکن کو سرد موسم میں بھی نرمو ملائم اور تروتازہ رکھنے کے لیے ماہر بیوٹیشن سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں ۔
وہ عورتیں جو پارلر کا خرچ برداشت نہیں کرسکتیں ان کے لیے آج ہم بتائیں گے جند مفید گھریلو ٹوٹکے جن پرباقاعدگی سے عمل کر کے جلد کو موسم کے نقصان دے اور تکلیف دہ اثرات سے بچایا جاسکتا ہے۔
سردیوں میں اگر ہاتھ ،پاؤں اور ایڑیوں میں پیٹرولیم جیلی اور زیتون کے تیل سے مالش کی جائے تو جلد نہیں پھٹتی اور جلد نرم و ملائم ہوتی ہے۔
گلیسرین میں لیموں اور عرق گلاب ملاکر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ سرخ اور ملائم ہوجاتے ہیں۔
سردیوں میں پانی کا مناسب مقدار میں استعمال بھی خشکی بچانے کا بڑا ذریعہ ہے۔
دہی میں شہد اور چند قطرے لیموں کے ڈال کر چہرے پر لگانے سے چہرہ تروتازہ ہوجاتا ہے اور جلد کو نرم بناکر خشکی سے نجات ملتی ہے۔
رات کو سونے سے پہلے ناریل کا تیل ہاتھ پیر میں لگانے سے جلد نرم اور اسموتھ ہوجاتی ہے۔