Site icon Daira Din Panah – City Portal

سردرد کی 4 اقسام اور علاج

ماہر نیورولوجسٹ کے مطابق سر درد کی 4 قسمیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے جسم کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں اور ان کا علاج گولی کھانے نہیں بلکہ کچھ قدرتی طریقوں سے ہوتا ہے۔

سائینس

سر درد کی ایک قسم سائینس ہے جس میں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے اور سر پر دباؤ پڑتا ہے اور اگر سائینس کسی انفیکشن کے باعث بڑھ جائے تو رخسار پر دباﺅ بڑھ جائے گا، آنکھ اور ماتھے میں بھی درد ہوگا اور ساتھ بخار بھی تیز ہوجائے گا۔

جب کبھی ایسی صورت حال کی گرفت میں آجائیں تو زیادہ پانی پئیں اور اگر نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کے ساتھ وٹامن سی والی غذاؤں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔ سائینس کے درد کے دوران لیموں، سبز چائے اور امرود کا استعمال ضرور کیا جائے کیونکہ ان اشیاء میں موجود انٹی آکسیڈینٹس انفیکشن کو کم کرے گا اور درد میں بھی کمی آئے گی۔

ٹینشن (ذہنی تناؤ)

ذہنی دباؤ کے باعث ہونے والا سردرد عام پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے گردن اور کنپٹیوں پر بھی دباؤ پڑتا ہے اور آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ ساتھ مریض کو قے (الٹی) بھی آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤں کے باعث مریض کے سر اور گردن میں تکلیف رہنے لگتی ہے، کبھی ٹینشن سر درد میں مبتلا ہوجائیں تو ادرک والی چائے میں منٹ کے تیل کے چند قطرے ملا کر نوش کیجئے آرام آئے گا البتہ منٹ تیل کے چند قطرے ماتھے پر لگانے بھی سکون میسر آئے گا۔

کلسٹر

کلسٹر کا درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے، یہ اچانک ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ کے اوپر شدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہوجاتی ہے یا بہنے لگتی ہے.

 کریم ناک کے پاس اور درد والی جگہ لگانے سے کافی سکون ملتا ہے ( capsaicin cayenne) ایسی صورت میں

میگرین

میگرین یعنی آدھے سر کے درد جو عموماً 25 سے 55سال عمر کے درمیان کے افراد میں ہوتا ہے، یہ دوسرے سر درد سے بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس کی وجہ نیورو مسائل بتائی جاتی ہے.

ایک تہائی افراد میں یہ درد وقفے سے سر کے آدھے حصے میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ دل متلانا، الٹی ہونا، روشنی کی چبھن اور دیگر تکالیف بھی ہوتی ہیں.

ماہرین کے مطابق اس درد میں مبتلا افراد کو وٹامن بی 12، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے کافی سکون ملتا ہے۔

Exit mobile version