ٹیکنالوجی

سام سنگ کا پہلا فولڈایبل موبائل

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی فولڈ فون بظاہر خوبصورت لیکن استعمال میں اتنا بہتر ثابت نہیں ہوا تاہم  نیا فولڈایبل فون اس مرتبہ ڈیزائن کے لحاظ سے  بالکل مختلف ہوگا اور  یہ کافی حد تک موٹرولا ریزر سے مشابہت رکھتا ہے ۔ سام سنگ نے  ماہ اکتوبر میں اس فولڈ ایبل فونز کی جھلک اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کی تھی اور اب پہلی بار تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔اور تصاویر میں اس کا ڈیزائن ویسا ہی ہے جیسا  کہ سام سنگ کے پیش کردہ خاکے میں دکھایا گیا تھا ۔
اس میں پانچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اطراف میں بیزل موجود ہیں ۔جب فون کو بند کیا جاتا ہے تو اس کے سامنے والے حصے میں ایک چھوٹا سا ڈسپلے نظر آتا ہے جس میں تاریخ اور نوٹیفکیشن دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ایل ای ڈی فلیش اور ڈوئل کیمرا سیٹ اپ  بھی موجود ہے۔ اس فون میں بھی 108 میگا پکسل کیمرا دیئے جانے کا امکان  ہے ، فون کی بیک گلاس سے بنی دکھائی دیتی ہے ۔اس کے  دائیں جانب والیوم اور پاور بٹن دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ لاؤڈاسپیکر اور چارج کے لئے سی ٹائپ پورٹ   بھی دکھائی دیتی ہے ۔
مختلف رپورٹس کے مطابق یہ سام سنگ کا اب تک کا  سب سے کم قیمت  فولڈ ایبل فون ہوگا  اور یہ گلیکسی ایس 11 کے ساتھ 18 فروری کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔

Back to top button