پاکستان
ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواؤں کے لئے خوشخبری،نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافہ کر دیا گیا
ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواؤں کے لئے خوشخبری، نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافے میں اضافہ کر دیا گیا۔ ریٹائرڈ ملازمین، پیشنرز اور بیواؤں کے لئے خوشخبری ہے کہ نیشنل سیونگ نے مختلف سکیموں کی شرح منافع میں آدھا فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔پینشنز، بہبود سرٹیفیکیٹ اور شہدا اکاؤنٹ کا شرح منافع اعشاریہ 12 فیصد اضافہ سے 10 اعشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا، یعنی اب 1 لاکھ روپے کی سرمایا کاری پر سالانہ منافع 10 ہزار 200 روپے ہوگا۔سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کے شرح منافع اعشاریہ 30 فیصد اضافہ سے 7 اعشاریہ 10 فیصد، ریگولر انکم
سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 04 فیصد، اور ڈیفنس سیونگ سرٹیکفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 50 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 30 کردیا گیا۔ نئے ریٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔