ٹیکنالوجی
راکٹ میں بیٹھ کر خلا میں جانے والا شخص ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پائلٹ مائک ہیوز کا دعویٰ تھا کہ زمین گول نہیں بلکہ چپٹی ہے، اسی دعوے کو ثابت کرنے کی غرض سے اس نے خلا میں جانے کا منصوبہ بنایا، اس مقصد کے لیے اس نے بھاپ سے چلنے والا ایک راکٹ بنایا اور کیلی فورنیا کے صحرا میں یہ تجربہ کیا۔ اس موقع پر اس کے معاونین اور تماش بین بھی موجود تھے۔
خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز پہلے بھی متعدد بار فضا میں جانے کا تجربہ کر چکے لیکن اس بار کا تجربہ ان کی زندگی کا آخری تجربہ تھا۔
یاد رہے انہیں اس راکٹ کے تجربات کے دوران پہلے بھی حادثات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آخری تجربےمیں مائیک ہیوز کا راکٹ فائر ہوتے ہی پیراشوٹ سے محروم ہوگیا۔
پیراشوٹ سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ بلندی پر جانے کے بعد سیدھا زمین پر آگئے۔
واضح رہے کہ راکٹ کے بلندی سے زمین پر گرنا مائیک ہیوز کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔