پاکستان

رانا ثناء اللہ گرفتار

سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ رات بارہ بجے تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم ختم کر چکی ہیں، الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنا ہوتی ہے مگر سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن کے قواعد کو روند ڈالا، وہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے

جس پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا لیکن انہیں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق ضابطہ کی خلاف ورزی پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں، اس کے علاوہ رانا ثناء اللہ کی کامیابی کی صورت میں نوٹیفیکیشن بھی روکا جا سکتا ہے۔

Back to top button