صحت

جنسی طاقت کو بڑھانے والی 5سبزیاں

ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی ازدواجی زندگی صحت مند اور سیکس سے بھرپور ہو۔جسم کے دوسرے نظاموں کی طرح سیکس کا بھی ایک نظام ہے جسے ہارمونز چلاتے ہیں اور اس نظام کا مقصد انسان کی نسل کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔خوشگوارجنسی تعلق آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے ۔آجکل زیادہ تر لوگوں کا طرز زندگی ان کی ازدواجی زندگی پر برُی طرح اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے علاوہ سگریٹ یا شراب نوشی،نیند پوری نہ ہونا،زیادہ دوائوں کا استعمال یا مضر صحت غذائیں بھی سیکس کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ایسے بہت سے طبی اورقدرتی طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناسکتے ہیں ۔اس میں سب سے زیادہ موثر اور اہم طریقہ اپنی غذا کا خیال رکھنا ہے ۔ان غذائوں میں کچھ سبزیاں اہم ہیں جو آپ کے جنسی تعلق کو زیادہ خوشگوار بنانے میں مدد دیتی ہیں ۔

چقندر

اس میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہے لہٰذا چقندر سیکس سے بھرپور زندگی کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں موجود نائٹریٹس دوران خون کو بڑھاتے ہیں اور زیادہ جنسی قوت عطا کرتے ہیں

پالک

اس میں فولک ایسڈ ،زنک ،آئرن اور اینٹی اوکسی ڈنٹس موجود ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ پالک زیادہ موثر طریقے سے اسپرم کو متحرک کرتی ہے۔

پیاز

اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں جن کی بناء پر پیاز اسپرم کی تعداداور جنسی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔پیاز اعضائے تناسل کی طرف دوران خون کو بڑھا کر بھرپور سیکس میں مددگارثابت ہوتی ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر میں ایک خاص جزو لائسوپین ہوتا ہے جو قدرتی طور پر شہوت کو بڑھاتا ہے اور قوت بخش کر جنسی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

سوہانجنا

سبز ڈنڈیوں کی شکل کی اس سبزی میں زنک وافر مقدار میں موجود ہے جو سیکس کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Back to top button