پاکستان

جشن آزادی کے موقع پر فورسز کی کامیاب کارروائی ، پاکستان کا ایک اور بڑا دشمن جہنم واصل

صوابی(آن لائن)محکمہ انسداد دہشتگردی نے صوابی میں کارروائی کی‘جس کے نتیجے میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے اور لاہور میں بم دھماکے کا مرکزی ملزم انوار الحق مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد ہشتگردی نے حساس اداروں کی اطلاع پر صوابی کے علاقے میں کارروائی کی،جس کے نتیجے میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے اور لاہور بم دھماکوں میں ملوث مرکزی ملزم انوار الحق مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی زخمی ہو گیا،جسے

فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم انوار الحق دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ملزم انوار الحق کامارا جانا محکمہ انسداد دہشتگرد حکام کی قابل ستائش کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔

Back to top button