پاکستان

ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، رپورٹ

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے کہا ہے کہ ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، انفرااسٹرکچر، میٹرو بس پروجیکٹ، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں، انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ،تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ترقی کے
اعتبار سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انفرااسٹرکچر، میٹرو بس پروجیکٹ، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں جہاں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈھال دیا گیا ہے۔نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خوا کامیابی حاصل نہ کرسکا اور اس کا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق میڈیم ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں جب کہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 78 فیصد ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 73 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ ایک اور خیبرپختونخوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے۔

جواب دیں

Back to top button