انٹرٹینمنٹبین الاقوامی
بیوی نے شراب پینے پر شوہر کی چھترول کردی
نئی دہلی : بھارتی خاتون نے شراب پینے پر شوہر کو رسیوں سے باندھ کر پٹائی کردی، حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں عموماً مرد کو عورت پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے لیکن گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کو رسیوں میں باندھ کر ڈنڈے سے مار رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر خاتون سے رحم کی بھیک مانگ رہا ہے لیکن خاتون پر کوئی اثر نہیں ہورہا اور مسلسل اپنے خاوند پر ڈنڈے برسا رہی ہے۔
اس دوران شوہر اپنی اہلیہ سے وعدے بھی کررہا ہوتا ہے کہ اب وہ کوئی نشہ نہیں کرے گا اور نہ ہی کبھی شراب کو ہاتھ لگائے گا، اب صرف کام پر دھیان دے گا۔