بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالر کی کمی،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا250روپے مزید سستاہوگیا
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںمنگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالرکی مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1294ڈالرسے گھٹ کر1291ڈالر ہوگئی۔منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250روپی اور214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57550روپے سے گھٹ کر57300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49340روپے سے گھٹ کر49124روپے ہوگئی ۔منگل کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔