پاکستان

بھارت کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی ،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) سول ایوی ایشن نے جنوبی ایشیاء کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی ، بھارت کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی تاحال برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26فروری کو بھارتی جارحیت کے بعد سول ایوی ایشن نے مشرقی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ہفتہ کے روز سول ایوی ایشن نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام ائیر لائنز کو نوٹس جاری کردیا ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیا ء4 کی جانب سے آنے والی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے تاہم بھارت کیجانب سے فضائی حدود پر تاحال پابندی برقرار ہے۔

Back to top button