بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ میں رات 2 بجے اہم کیس کی سماعت،فیصلہ بھی سنا دیا گی
نئی دہلی(سی پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک ایسے کیس کی سماعت کی جو رات 2 بجے شروع ہوکر تین گھنٹے جاری رہی ۔سپریم کورٹ آف انڈیا نے کانگریس کی جانب سے بی جے پی کو حکومت سازی سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی اور بی جے پی کے رہنما بی ایس یڈیو رپا کو حلف اٹھانے کی اجازت دے دی۔بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی 104 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بنی، تنازع اس وقت شروع ہوا جب گورنر نے بی جی پی کو حکومت بنانے کی ہدایت کی۔بھارتی آئین
کے تحت حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو کم از کم 112 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔ انتخابات میں کانگریس نے 78 نشستیں جیتی تھیں جبکہ اسکی انتخابی اتحادی جنتا دل پارٹی نے 38 سیٹیں جیتیں مگر گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش نہیں کی تھی۔اس معاملے پر کانگریس اور جنتا دل نے عدالت میں حکم امتناع کے لیے درخواست دی تھی