بھارت ٗپولیس افسر کے بھائی نے شمولیت اختیار کرلی،تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل
انڈین پولیس سروس افسر کے لاپتہ نوجوان بھائی کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایس افسر کے نوجوان بھائی رواں سال 22 مئی کو کشمیر یونیورسٹی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حزب المجاہدین کی جانب سے جاری فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک رائفل اٹھا رکھی ہے اور پستول سے بھی لیس ہیں۔حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرنے والے فرد کی شناخت ڈاکٹر شمس الحق مینگنیرو کے نام سے کی گئی ہے، اور
ان کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں پھیلی، مذکورہ تصویر تنظیم کے کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق شمس الحق کا تعلق کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے علاقے دراگود سے ہے اور کشمیر یونیورسٹی میں یونانی میڈیکل اینڈ سرجری کی تعلیم سے وابستہ تھے جنہوں نے 25 مئی کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمس الحق کے بڑے بھائی انعام الحق کو 2012 میں آئی پی ایس کی جانب سے شمال مشرقی علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔22 مئی کو شمس الحق کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے والدین نے پولیس کو رپورٹ بھی درج کروا رکھی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب المجاہدین کی جاری تصویر میں شمس الحق کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ انہوں نے 25 مئی کو تنظیم میں شمولیت اختیار کی جبکہ ان کا فرضی نام برہان شانی بتایا گیا۔ انڈین پولیس سروس افسر کے لاپتہ نوجوان بھائی کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایس افسر کے نوجوان بھائی رواں سال 22 مئی کو کشمیر یونیورسٹی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔