بھارتی فوجی ناصرف کشمیری نوجوانوں کو قتل کریں بلکہ کشمیری خواتین کا ریپ بھی کریں۔
میجر جنرل ایس پی سنہا ریٹائرڈ
میجر جنرل ایس پی سنہا ریٹائرڈ نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ بھارتی فوجی ناصرف کشمیری نوجوانوں کو قتل کریں بلکہ کشمیری خواتین کا ریپ بھی کریں۔
انہوں نے کہا موت کے بدلے موت اور ریپ کے بدلے ریپ۔
بھارتی ریٹائرڈ افسر کے بیان پر معاون خصوصی برائے اطلاعت فردوس عاشق اعوان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنرل کا بیان بیمار ذہنیت کا عکاس ہےاوراخلاق سےعاری اورفسطائیت سےبھرپورمودی کے نازی ازم کا ثبوت ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات کا کہناتھاکہ کشمیری خواتین کے ریپ کا بیان گھٹیا پن کے سوا کچھ نہیں۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نےکہاریپ کوبطورجنگی ہتھیاراستعمال کرنےکی وکالت کوئی بھی انسان نہیں کرسکتا لیکن بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سےکشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔
انہوں نے کہا ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیئے۔