بھارتی فضائیہ کی نااہلی
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کُمار نے بتایا کہ27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی کورٹ آف انکوائری رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔ جس کے تحت دو افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ بھارٹی فضائیہ کے چیف راکیش کُمار نے کہا کہ ہم نے 27 فروری کو اپنا ہی پیلی کاپٹر گرا کر بہٹ بڑی غلطی کی۔ہمارے اپنے میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے چیف نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ہم ماضی کی یادوں کے سہارے نہیں چلتے۔ معاملے پرانتظامی اور تادیبی کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں بالاکوٹ اسٹرائیک کے اگلے ہی روز پاکستان سے فضائی انگیجمنٹ کے وقت پاکستان کا ایف 16 طیارہ جبکہ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ تباہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ لیکن بھارت نے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا مگر اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا تھا جبکہ پاک فضائیہ اور آرمی نے بھی اس لڑائی میں ایف سولہ طیارہ استعمال ہونے کے بھارتی دعووں کی تردید بھی کر دی تھی۔ پاک فضائیہ کے ساتھ انگیجمنٹ کے دوران بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا تھا جس کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ یہ ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کے ہی طیاروں کا نشانہ بنا تھا لیکن بھارت نے اس پر بھی جھوٹ بولا اور کہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا تھا۔ جس کے بعد 22 مئی کو بھارتی فضائیہ نے 27 فروری کو تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ہلاکتوں کے ذمہ دار افراد کو ائیر فورس ایکٹ 1950ء کے تحت سزا دی جاسکتی ہے تاہم ان پر قتل کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ بعد ازاں 23 اگست کو بھارتی فضائیہ نے خود ہی اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا اعتراف کر لیا تھا