پاکستان
بھارتی آرمی چیف دماغی توازن کھو بیٹھا جنرل بپن راوت نے پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا
دہشتگردوں کے خلاف پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے، بھارتی آرمی چیف دماغی توازن کھو بیٹھا ، حملے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد اب حملے کی بھی دھمکی دیدی ہے۔ جنرل بپن راوت نے اپنے تازہ بیان میں پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک ضروری ہو گیا ہے ۔ پاکستان کو امن کیلئے اقدامات کرنا ہونگے اگر وہ معمول کے تعلقات چاہتا ہے تو اسے اس کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔