پاکستان

بڑی تعداد میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد اب ن لیگ عوام میں کس مقام پر کھڑی ہے؟ آئندہ عام انتخابات میں کیا ہوگا؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آ گئ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں اسی طرح ن لیگ کے رہنما اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کرتے جا رہے ہیں، کچھ عرصے میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے ن لیگ کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ن لیگ مشکلات سے دوچار ہے، گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن نے ایک سروے کیا ہے اس کے مطابق 55 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے ارکان قومی اسمبلی کے ن لیگکو چھوڑنے سے پارٹی کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے، سروے کے مطابق 32

فیصد افراد نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور اس معاملے پر رائے نہ دینے والوں کی تعداد 13 فیصد ہے۔ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں چاروں صوبوں سے منتخب افراد سے رائے حاصل کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button