آنسو بہانا انسانی صحت کیلیے مفید
رونے کو اکثر کمزوری سے تعبیر کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ایک منفی جبلت ہے جو کہ زیادہ ہونا انسان کے لیے اچھا نہیں ہے مگر، کیا آپ جانتے ہیں کہ رونا انسانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟
ذیل میں رونے کے چند فوائد درج ہیں جنہیں پڑھ کے آپ رونے کو برا نہیں اچھا کہیں گے۔
جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج
رونے سے ذہنی دباؤ بڑھانے والے ہارمون کوریٹسول میں کمی آتی ہے۔
کوریسٹول انسانی جسم کے لیے مفید بھی ہے تاہم ذہنی دباؤ کا زیادہ شکار رہنے والے افراد کے دماغ اور جسم کے لیے یہ نقصان کا باعث بھی بنتا ہے۔
جذباتی تکلیف سے نجات
جذباتی تکلیف بسا اوقات جسمانی تکلیف سے زیادہ اذیت ناک بن جاتی ہے، اس تکلیف میں کمی لانے کا قدرتی طریقہ رونا ہے۔
تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ رونا دماغ کے جذباتی تکلیف بڑھانے والے نیوروٹرانسمیٹرز میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
جراثیم کش
رونا جسم سے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے، لائسوزائم نامی یہ خطرناک بیکٹیریا رونے کی صورت میں آنکھوں سے خارج ہوتا ہے۔
بینائی کو تقویت
آنسو دراصل آنکھ کی پتلی اور دیدے کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے انسانی بینائی کو تقویت ملتی ہے۔
موڈ میں بہتری
بہت سے لوگ موڈ بہتر بنانے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں مگر قدرت نے ہمیں موڈ بہتر بنانے کے لیے ایک نیچرل ذریعہ فراہم کیا ہے اور وہ ہے رونا۔
قوت مدافعت میں اضافہ
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رونا قوت مدافعت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ رونے سے جلد بھی خوبصورت ہوجاتی ہے کیونکہ یہ امیونوگلوبلینز کے اخراج کو نارمل بناتا ہے۔