کرکٹکھیل

اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی20میچزکی سیریز: 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اورکپتان سرفرازاحمد سےمشاورت کےبعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20میچزکیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی 20سیریزکھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی 20میچز12اور13جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائیں گے

جواب دیں

Back to top button