کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی حب بنانے اور آئی ٹی انڈسٹری میں نئی ملازمتیں پیداکرنے کے حکومتی وژن کے سلسلے میں پہلی ڈیجیٹل پاکستان کانفرنس 15 اپریل 2020 کو کراچی میں منعقد ہو گی،
اہلیان دائرہ دین پناہ کے لئے انتہائی خوشی اور فخر کی خبر ہے کہ ہمارے علاقہ سے استاد قیصراکرام صاحب کو اس کانفرنس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم کا انچارج منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس کانفرنس کی ویب سائٹ بنائی ہے اور ڈیزائننگ اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر انسان محنت کرے تو نہ صرف اسے اس کا پھل ملتا ہے بلکہ دنیا بھی اس کی محنت کو تسلیم کرتی ہے۔
ایسے موقع پر استاد قیصر اکرام صاحب کا کہنا تھا، کہ نوجوانوں کے لئے میرا پیغام یہی ہے کہ اپنے والدین اور اساتذہ کی قدر کریں اور پڑھائی پر توجہ دیں۔
فضولیات میں وقت ضائع کرنے کی بجائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ مہارت حاصل کریں۔