پاکستان

آئی جی سندھ کیخلاف سازش ناکام ؟؟؟ پولیس افسر کی پراپرٹی ٹائیکون کے گھرحاضری عید بچوں کی بجائے کراچی کیوں منائی ؟ طویل انتظار کے بعد “جواب “ پھر واپسی

 پاکستان کے ایک اعلی پولیس افسر نے ایک اور صوبے میں آئی جی کی پوسٹنگ حاصل کرنے کے لئے عید الضحی بچوں کے ساتھ منانے کی بجائے پراپرٹی ٹائیکون کے پاس کراچی پہنچ گئے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ کراچی میں پراپرٹی ٹائیکون نے پولیس۔ کے اعلی افسر کو انتظار گاہ میں بیٹھا کر حسب روایت احساس دلایا کہ وہ کسی بھی اعلی افسر کو اہمیت نہیں دیتے جس کی بنیادی وجہ ٕ

بیوروکریسی سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد کو بطور رشوت ،ملازمت ،پلاٹس بنگلے اور کڑوروں روپے تحائف کی صورت میں دیتے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اب پولیس کا اعلی افسر آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو فارغ کروا کے خود اس عہدے پر فائز ہونا چاہتا ہے اس سے قبل عید سے قبل اسلام آباد میں شادی کی ایک تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی دوست زلفی بخاری سے بھی دبے لفظوں پوسٹنگ کے لئے مدد مانگ چکا ہے تاہم پراپرٹی ٹائیکون کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ۔ ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ اب پراپرٹی ٹائیکون کی سنی نہیں جائیگی اس وجہ انہوں نے اعلی پولیس افسر کو کوئی مناسب جواب نہ دیکر اپنی عزت بچائی ہے

Back to top button