Site icon Daira Din Panah – City Portal

’’ہمارے لئے سب برابر ہیں‘‘ حج تشہیری مہم میں پا بندی عائد

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ سنہ 1439ھ حج سیزن کیلئے مختلف کمپنیووں اور حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے آن لاین درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔ وزارت حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی ترویج اور اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں

گی۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لیے عمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے تین پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے سات فی صد افراد لیے جائیں گے۔

Exit mobile version