بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کاروں کی خواہشات پوری نہ کرنے پر انہیں فلموں سے محروم رہنا پڑا۔بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکا شراوت نے انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی کئی بڑے پروجیکٹس سے اس لئے نکال دیا گیا کہ میں نے ہدایتکاروں کی جنسی خواہشات پوری نہیں کیں جب کہ مجھے یہ تک سننے کو ملا کہ جب میں پردے پر تمام سین ریکارڈ کرسکتی ہوں تو پردے کے پیچھے کرنے میں کیا اعتراض ہے۔ملیکا شراوت
نے کہا کہ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں عورت سے کس طرح کا برتاو? رکھا جاتا ہے جب کہ یہاں مرد ذہنی طور پر اتنے آزاد ہیں کہ وہ کسی بھی اداکارہ کے کردار کا فیصلہ فلم کے رول سے کر لیتے ہیں۔