Site icon Daira Din Panah – City Portal

گھنے اور چمکدار بالوں کیلیے نہایت سستا ترین گھریلو ٹوٹکا

ddpcity.com

لمبے ، گھنے ، سلکی اور مضبوط بالوں کی خواہشمند خواتین خوبصورت بالوں کے لیے پارلر سے مہنگے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں جن کے نتائج تسلی بخش اور زیادہ پائیدار نہیں ہوتے۔ آج ہم آپ کو ایسے گھریلو ٹو ٹکے بتا رہے ہیں جن کی بدولت چند ہفتوں میں ہی بالوں کی لمبائی میں واضح طور پر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

آملہ

بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے آملہ کا استعمال کئی دہائیوں سے کیا جا رہا ہے جس کے نتائج بھی بہترین سامنے آتے ہیں۔

آملہ پیس کر بالوں میں لگانے سے ڈائے اور اسٹریٹنر کے استعمال سے متاثر بالوں کو صحت مند ہونے میں مدد ملتی ہے۔

آلو

 دو سے تین آلوؤں کا رس نکال کر اس میں ا یک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں اور 30 منٹ بعد بال دھو لیں ۔

پیاز

دو پیازوں کا رس نکال کر اس کا بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک اسپرے کر لیں، 5 منٹ کے لیے اب اس سے مالش کریں اور 1 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، بعد ازاں بالوں کو کسی اچھے سے شیمپو سے دھو لیں۔

انڈا

ایک سے دو انڈوں کی سفیدی لیں اب اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں کی جڑوں میں مالش کریں اور بالوں کو 30 منٹ کے لیے باند ھ دیں، اس کے بعد بال شیمپو کر لیں۔

بالوں کی صحت برقرار رکھنے اور لمبائی بڑھانے کے لیے ان سستے ،کار آمد گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

Exit mobile version