وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچے اور لواحقین160 سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال160کرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچے اور لواحقین160 سے اظہار تعزیت اور انکے صبر جمیل کیلئے دعا کی اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی ساتھ تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کرنل160سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت160 کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ٗقوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی
فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ٗوزیر داخلہ نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہاکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولیں ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ بھی پڑھی۔