مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گورنر رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گورنر جمعرات کی شام تک اپنے استعفیٰ ایوان صدر بھجوا دیں گے دونوں گورنرز نے اس عزم کا اظہا رکیا ہے کہ ہم آنے والی حکومت کے لئے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہئے عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے لہذا وفاق کی نمائندگی کے لئے وہ اپنے گورنرز بھی مقرر کریں ذرائع کے مطابق دونوں گورنرز نے اس حوالے
سے پارتی قیادت سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔