لندن: برطانیہ میں ہر سال سکِن کیئر پراڈکٹس پر تقریباً دو ارب پاؤنڈ خرچ کیے جاتے ہیں لیکن کیا کسی کریم کے متعلق جو وعدے کیے جاتے ہیں وہ انھیں واقعی پورا بھی کر سکتی ہے؟
صحت مند جلد کے لیے کن چیزوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے،ماہرین نے کھول کھول کربتادیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کی جلد بری ہوتی ہے تو لوگ آپ کو گھورتے ہیں،مہاسے انسان کی شخصیت کو برباد کرکے رکھ دیتے ہیں،خصوصاً عورتوں پر تو اس کے بہت برے اثرات پڑتے ہیں۔
مختلف بیوٹی پراڈکٹس پر پیسے ضائع کرنا چھوڑ دیں اور دیسی طریقے آزمائیں۔خالص اور آرگینک روز ہپ آئل استعمال کریں۔اس کے اثرات ناقابل یقین ہیں۔
ماہر جلد انجلی کہتی ہیں کہ سکن کیئر کی مصنوعات جلد کی نچلی تہہ تک نہیں پہنچ پاتیں اور یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سوزش اور انفیکشن پیدا ہوتا ہے،اس صرف ان بیوٹی مصنوعات سے علاج نہیں کیا جاسکتا۔
مہاسوں کی دو بڑی وجوہات ہیں،ہارمونز اور جینز۔یہ ہماری خوراک سے مختلف اثرات لیتے ہیں اور مہاسوں کی شکل میں ہماری جلد کو تباہ کردیتے ہیں۔مارکیٹ میں ملنے والی کریمیں صرف زیادہ سے زیادہ مال کمانے کے چکر میں ہوتی ہیں۔
ماہر امراض جلد مصطفیٰ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ جلد کا علاج کرتے وقت مختلف چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے،اگر جلد آئیلی ہے اور اس پر نشانات ہیں تو انہیں اچھی طرح ختم کرنا ضروری ہے۔