Site icon Daira Din Panah – City Portal

کیا کچھ بڑا ہونے والا ہے، عمران خان اور سعودی فرمانروا کے درمیان 2 دن میں 2 مرتبہ رابطہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسعودی فرمانرواشاہ سلمان نے فون کیا، جس میں سعودی فرمانروا نے عمران خان کوالیکشن میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی، شاہ سلمان نے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے۔

جس میں شاہ سلمان نے عمران خان کی بننے والی حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے عمران خان کوانتخابات میں جیت کی مبارکباد پیش کی اور انہیں دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی فرمانروا کی دعوت قبول کرتے ہوئے شاہ سلمان کودورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔
جس کوشاہ سلمان نے بھی قبول کرلیا۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے کہا کہ پاکستا ن کے عوام نے الیکشن میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کیلئے خواہاں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔
سعودی عرب کی سکیورٹی کونہایت اہم سمجھتے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عمران خان نے شاہ سلمان کی پاکستان میں قدر سے آگاہ کیا۔۔عمران خان نے سعودی فرمانروا کو دعوت دی انہوں نے قبول کرلی۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔ شاہ سلمان سے بڑی اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ سعودی فرمانروا نے کہا کہ پاکستان کے مسائل سے بے خبر نہیں ہیں ماضی کی طرح ہرپلیٹ فورم پر پاکستان کی آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج خوش اسلوبی کے ساتھ اران اسمبلی نے حلف لیا۔قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان نامکمل ہے۔ہم اپوزیشن کے اچھے مشوروں کو اہمیت دیں گے۔

Exit mobile version