Site icon Daira Din Panah – City Portal

کلائی میں فریکچر، بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کلائی میں چوٹ لگنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کے مطابق نوجوان بلے باز کو 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے ٗبابراعظم کی ایکسرے رپورٹ میں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے ٗبابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے۔یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد پیش آیا جب بین اسٹوکس کی 85 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے
کی گئی ایک گیند نوجوان بلے باز کی کلائی پر لگی۔بابر اعظم جھک کر اس گیند کو چھوڑنا چاہتے تھے تاہم بال قدرے نیچی رہی اور ان کی بائیں کلائی پر جا لگی جس کے بعد پہلے گراؤنڈ میں ان کو طبعی امداد فراہم کی گئی البتہ درد کی شدت کے پیش نظر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔بابر اس وقت 68 رنز بیٹنگ کررہے تھے۔

Exit mobile version