اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے‘سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے‘اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور موثر ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور
فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمے داریوں پر سمجھوتا ہے،اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور موثر ہونا چاہیے۔