Site icon Daira Din Panah – City Portal

کراچی کی ڈاﺅ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ویکسین تیار کر لی

تفصیلات کے مطابق ڈاﺅ یونیورسٹی کورونا علاج کیلئے گلوبیو لن تیار کرکے دنیا پر سبقت لے گئی ہے

پروفیسر سعید کا کہناتھا کہ آئی وی آئی جی کوروناکیخلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے ۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیار کی گئی ہے

\ماہرین نے گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کر لیاہے جو کہ کامیاب رہاہے ۔پروفیسر شوکت علی کا کہناتھا کہ گلوبیولن کی تیاری کورونا بحران میں امید کی کرن ہے۔

ڈاﺅ یورنیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسین کوروناکیخلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے.ڈاویونیورسٹی کے ماہرین نے تیارگلوبیولن کی ٹیسٹنگ اوراینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کیا. صحتیاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیزسے گلوبیولن تیارکی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا نے اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور اب تک 93 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 374 پر جا پہنچی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 336 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5 ہزار 374 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Exit mobile version