غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے 13 نشستوں پر تحریک انصاف 3 پر ایم کیو ایم اوردو نشستوں پرپاکستان پیپلزپارٹی فاتح رہی ،تحریک انصاف نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلزپارٹی کو ان کے سیاسی گڑھ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ اپنے گھرعزیز آباد اورپیپلزپارٹی اپنے گڑھ لیاری میں شکست کھاگئی۔ عمران خان نے کراچی میں ایک ہی بال پر بلاول بھٹو،شہبازشریف،مصطفی کمال کی نشستیں اڑا دیں۔ کراچی کا ضلع ملیر قومی اسمبلی کی تین اورسندھ اسمبلی کی پانچ نشستوں پرمشتمل ہے
ضلع ملیرمیں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی سے سخت مقابلے کے بعد ایک نشست چھین لی، کراچی کے حلقہ این اے 236 ملیرایک پر پیپلزپارٹی کے امیدوارجام عبدالکریم بجار 66 ہزار 623ووٹ لیکر تحریک انصاف کے مسرورعلی کوشکست دے دی تحریک انصاف کے امیدوارمسرورعلی نے 26456ووٹ حاصل کیے۔این اے 237ملیرکراچی 2 پرپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیل احمد خان پییپلزپارٹی کے امیدوار سابق وفاقی وزیرعبدالحکیم بلوچ کو27ہزار 192ووٹوں سے شکست دے کرکامیاب قرارپائے اورپیپلزپارٹی سے ضلع ملیرکی نشست چھین لی ۔این اے238 کراچی ملیر3 پرپیپلزپارٹی کے امیدوار آغاسید رفیع اللہ نے29 ہزار 800ووٹ لیکر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اورراہ حق پارٹی کے امیدوارعلامہ اورنگزیب فاروقی کوشکست سے دوچارکردیا علامہ اورنگزیب فاروقی کو 19 ہزار 463ووٹ مل سکے جبکہ پی ٹی آئی کی زنیرہ رحمن کو16 ہزار 455 ووٹ ملے ۔ دوسری جانب کراچی کے ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی کی تین اورسندھ اسمبلی کی سات نشستوں پرتحریک انصاف متحدہ قومی موومنٹ تحریک لبیک اورمہاجرقومی موومنٹ سمیت دیگرپارٹیوں کے مابین سخت معرکہ ہوا ۔ این اے239 پرتحریک انصاف کے اکرم چیمہ کو مخالف امیدواروں پربرتری حاصل ہے ۔علاوہ ازیں این اے240 کراچی کورنگی 2 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواراقبال محمد علی نے48ہزار 818ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی انہوں نے تحریک لبیک کے محمد آصف کوشکست دی جنہوں نے 25 ہزار 997 ووٹ حاصل کیے تحریک انصاف کے فرخ منظورکو7702ووٹ ملے۔این اے 241 کورنگی کراچی 3 پرتحریک انصاف کے امیدوار فہیم خان 26 ہزار 706ووٹ لیکرفاتح رہے ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کے محمد معین عامر پیرزادہ 23 ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں قومی اسمبلی کی چار اورسندھ اسمبلی کی آٹھ نشستوں پرسخت مقابلے دیکھے گئے ۔ غیرسرکاری اورغیرحتمی رزلٹ کے مطابق این اے242 کراچی شرقی پرتحریک انصاف کے امیدوار سیف الرحمن 19 ہزار 598 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد اقبال ساند 6 ہزار 271ووٹ اورایم ایم اے کے اسد اللہ بھٹو 5 ہزار 213ووٹ حاصل کرسکے جبکہ اسی نشست پر ایم کیو ایم کی کشور زہرہ 4517 ووٹ حاصل کرسکیں۔این اے243 کراچی شرقی پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 91 ہزار 358 ووٹ لیکرفاتح قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ کیعلی رضا عابدی 24 ہزار 82ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ این اے 244 کراچی ایسٹ 3 کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی حیدر زیدی 69 ہزار 475ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 31ہزار247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے245 پرتحریک انصاف کے عامرلیاقت حسین 56ہزار615ووٹ لیکرفاتح قرارپائے انہوں نے ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینئرڈاکٹرفاروق ستارکو شکست دی جنہیں 35247 ووٹ ملے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار احمد رضا 20 ہزار580 ووٹ حاصل کرسکے۔کراچی کا ضلع جنوبی قومی اسمبلی کی دو اورسندھ اسمبلی کی پانچ نشستوں پرمشتمل ہے ضلع جنوبی میں سخت مقابلے کے بعد پیپلزپارٹی کوان کے گڑھ لیاری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ان کی پارٹی کے ایک سابق علاقائی عہدیدار اور حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والے شکورشاد نے شکست سے دوچارکردیا۔این اے246میں تحریک انصاف کے شکورشاد نے 52 ہزار 750ووٹ لیکر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ہرادیا کامیابی کی دوڑمیں بلاول بھٹو تیسرے نمبرپررہے اورانہیں لیاری سیصرف 39ہزار325 ووٹ مل سکے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں تحریک لبیک رنراپ رہی ان کے امید وارمحمد احمد نے 42 ہزار 345 ووٹ حاصل کیے۔ کراچی کے ضلع جنوبی کی دوسری نشست این اے247 پرتحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی 91ہزار 20 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے ان کے مقابلے میں تحریک لبیک کے علامہ زمان جعفری 24 ہزار680 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اورایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار24ہزار146ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے۔ کراچی کے ضلع غربی میں قومی اسمبلی کی تین اورسندھ اسمبلی کی 11 نشستیں ہیں جن پرکانٹے دارمقابلے ہوئے۔کراچی کے ضلع غربی میں این اے248 پرتحریک انصاف کے سردارعزیز کومخالف پارٹیوں کے امیدواروں پرسبقت حاصل ہے ان کا پیپلزپارٹی کے قادرپٹیل سے سخت مقابلہ ہے،،،،، ایک اورنشست این اے 249 کراچی غربی سے تحریک انصاف کے فیصل ووڈا نے مسلم لیگ نون سندھ کے صدرشہبازشریف کوشکست دے دی فیصل ووڈا کو شہبازشریف کے مقابلے میں 35ہزار344 ووٹ جبکہ میاں شہبازشریف کو 34626 ووٹ مل سکے اس طرح شہبازشریف 718 ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ این اے250 پرتحریک انصاف کے امیدوار عطاء اللہ 3052 ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ ان کے مقابلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے فیاض قائمخانی نے 24 ہزارسے زائد ووٹ حاصل کیے۔این اے 251 پرتحریک انصاف کے محمد اسلم اورایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق کے مابین سخت مقابلہ ہے ،،، جبکہ این اے252 پرتحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر 21ہزار065 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ان کے مد مقابل ایم کیو ایم کے عبد القادر خانزادہ 17ہزار 858ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔ کراچی کا ضلع وسطی قومی اسمبلی کی چار جبکہ سندھ اسمبلی کی 8 نشستوں پرمشتمل ہے ۔ کراچی کے ضلع وسطی کی دونشستوں پرسخت معرکہ کے بعد این اے253 پر ایم کیوایم پاکستان کے اسامہ قادری 52ہزار 426 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کوشکست دی جنہیں بارہ ہزارووٹ مل سکے جبکہ اسی نشست پر پی ٹی آئی کے اشرف جبار 49 ہزار145ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔ این اے254 کراچی وسطی پر متحدہ قومی موومنٹ کے گڑھ عزیزآباد سے تحریک انصاف کے امیدوارمحمد اسلم نے 75 ہزار 702ووٹ حاصل کرکے ایم کیوایم کواس کے گڑھ عزیز آباد میں شکست سے دوچارکردیا جبکہ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے 48 ہزار8 سوتیرہ ووٹ اورتحریک لبیک پاکستان کے محمد عتیق 29 ہزارووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبرپررہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کواس کے گڑھ عزیز آباد میں اپ سیٹ شکست سے دوچارہونا پڑا ۔ ضلع وسطی کی ایک اورنشست این اے255 پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور تحریک انصاف کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے کراچی وسطی کی ایک اورنشست این اے256 کراچی وسطی 4 پر تحریک انصاف کے نجیب ہارون اورایم کیوایم پاکستان کے عامرچشتی سمیت دیگرامیدواروں کے مابین سخت مقابلہ ہے اورحتمی نتیجے کا انتظارہے۔