کرکٹکھیل

ڈیئرڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل سے باہر کردیا

نئی دہلی(این این آئی) انڈین پریمیر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آخری میچ میں 11 رنز سے ہرا کر لیگ سے باہر کرتے ہوئے ٹائٹل کے دفاع کا خواب چکنا چور کردیا۔ممبئی انڈینز نے رواں برس ایونٹ کا آغاز کچھ اچھے انداز میں نہیں کیا اور انہیں ابتدا میں اپنے اکثر میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم گزشتہ چند میچوں میں ٹیم نے شاندار واپسی کی البتہ اسے پلے آف تک رسائی کیلئے اپنے آخری لیگ میں لازمی فتح درکار تھی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے آئی پی ایل کے 55ویں میچ میں دہلی

ڈیئر ڈیولز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ریشابھ پانٹ نے 4 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ وجے شنکر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ آسٹریلین گلین میکسویل نے 22 رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے کرونل پانڈیا، جسپریت بمراہ اور مارکنڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی تیسری گیند پر 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز سے آئے ایون لوئس کی 48 اور بین کٹنگ کی 37 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ممبئی انڈینز کے دیگر بڑے اسٹارز ناکامی سے دوچار ہوئے جہاں ہردک پانڈیا 27، کپتان روہت شرما 13، کیرن پولارڈ 7 رنز بنا سکے۔دہلی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے امیت مشرا، پٹیل اور لیمی چن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مشرا کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر ہو گئی۔

جواب دیں

Back to top button