Site icon Daira Din Panah – City Portal

چینی اور آٹا مہنگا ہونا حکومت کی کوتاہی ہے:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلاحی ریاست کے ماڈل کی سمت بڑھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے، تاریخ میں پہلی بار ہم نے صحت سے متعلق آلات پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی، اس اقدام سے پاکستان میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔

وزیراعظم نے ملک میں حالیہ افراط زر کے حوالے سے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہونیوالی روپے کی قدر میں کمی اور حسابات جاریہ کا خسارہ اس کی وجوہات ہیں، چینی کی قیمت میں اضافے کے اسباب کی تحقیقات کرائی جارہی ہے، منافع خوری اور آٹے و چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

وزیراعظم نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبے کے 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ 72 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے۔

عمران خان نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے، معیشت کی بحالی اور معاشرے کے مستحق طبقے کو انصاف کی فوری فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا، گزشتہ حکومت 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑ کرگئی، پاکستان کو عظيم  ملک بنانے ميں مافيا رکاوٹ ہے۔

Exit mobile version